خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
Posted on October 9, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Dengue Cases
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 304 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 456 ہو گئی۔
دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے مزید 189 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف 139 کا تعلق لاہور سے ہے۔
علاوہ ازیں سندھ میں 49 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جہاں کراچی اور مٹیاری میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com