اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدقین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ ان کی وصیت کے مطابق پڑھائی جائے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات اہلخانہ کے ساتھ ملکر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور قومی ہیرو کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں کی جائے گی۔