کابل (اصل میڈیا ڈیسک) امارات اسلامی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم وزارت خزانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔
افغان مرکزی بینک کے بیان کے مطابق یہ رقم پنج شیر،خوست، کابل اور لوگر سے کچھ سابق حکومتی عہدیداروں سے ضبط کی گئی تھی جب کہ منتقل کی گئی رقم میں امریکی، افغانی، یورپی، بھارتی اور اماراتی کرنسی شامل ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ سابق حکومتی اہلکاروں سے ضبط کیا گیا سونا افغانستان کے مرکزی بینک میں موجود ہے۔