پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 226 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں سے 177 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
پنجاب میں اب تک ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 750 ہو چکی ہے۔
ادھر خیبر پختونخوا میں بھی ایک روز میں ڈینگی کے 135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں ایکسپو سینٹر کو ڈینگی مریضوں کے مختص کر دیا ہے جبکہ کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کا اسپرے کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔