افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) 2008 کے افغان برفانی طوفان میں امریکی صدر جو بائیڈن کو بچانے میں مدد کرنے والا افغان مترجم امان خلیلی اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے نکل گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امان خلیلی فیملی کے ہمراہ زمینی راستے سے پاکستان میں آیا اور امریکی طیارے میں دوحہ روانہ ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسپورٹ نہ ہونے پرامان خلیلی مزار شریف سے پرواز میں سوارنہیں ہوسکتے تھے جس کے بعد خلیلی اورانکلی فیملی دودن سفرکرکے زمینی راستے سے پاکستان پہنچی اور 5 اکتوبر کوسرحد عبور کی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا نے افغان مترجم کے افغانستان سے انخلا کی خبر دی تھی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ خاندان کو خصوصی امیگریشن ویزا فراہم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہا ہے۔
واضح رہے کہ افغان مترجم 2008 میں برفانی طوفان میں پھنسنے والےاس وقت کے سینیٹر اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ریسکیو مشن میں شامل تھا۔