کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے ان کے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے صدر ہیں، 11 اکتوبر کو باپ کے جنرل سیکرٹری کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں کہ صدر کی موجودگی میں کسی کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کرے۔
دوسر ی جانب ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ جام کمال پارٹی معاملات پر بیان بازیوں سے گریز کریں، بہت جلد اُن کا استعفیٰ آ جائے گا، پارٹی جام کمال کے بعد بھی متحد ہے۔