ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سفارتی ریذیڈینسی کے بین الاقوامی ڈیموکریٹس یونین کے منتظمین سے خطاب کیا۔
ٹیلی فون رابطے کے ذریعے شرکاء سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “مجھے یقین ہے کہ باہمی اتحاد اور مساوات کے ساتھ کئے گئے اس کام کا نتیجہ بھی نہایت کارآمد اور خیر و برکت والا ہو گا”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” اس کاوش پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے ملک سے کئی کلو میٹر مسافت پر باہم مل کر اس نوعیت کے اجلاس کے انعقاد پر میں اپنی طرف سے اپنی ملت کی طرف سے اور اپنی پارٹی ‘ جسٹس اینڈ دویلپمنٹ’ پارٹی کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا اور کامیابیوں کے دوام کا متمنی ہوں”۔