سڑک کی تعمیر: پی ٹی آئی کے دوران اراکین اسمبلی میں اختلافات شدید ہو گئے

Ali Amin Gandapur

Ali Amin Gandapur

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) لکی مروت میں سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

ہشام انعام اللہ خان کی جانب سے چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع لکی مروت میں پیزو سے شیخ بدین تک روڈ کی منظوری ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کا افتتاح علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ علی امین میرے سیاسی معاملات میں پہلے بھی مداخلت کرچکے ہیں اگر انہوں نے منصوبے کا افتتاح کیا تو علاقے میں جانی اور مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے جس کے ذمہ دارعلی امیں گنڈاپور ہوں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو اشتعال انگیز اقدامات سے نہ روکا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے جب کہ لکی مروت کے عوام بھی وفاقی وزیر کے اقدامات اور غیر مناسب رویے سے نالاں ہیں۔

خط میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اورتحریک انصاف حکومت کے نمائندے ان کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔