تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی، جام کمال نے مقابلہ کرنا ہے تو کرلیں: بزنجو

 Abdul Qaddos Bizenjo

Abdul Qaddos Bizenjo

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اب اسمبلی میں فیصلہ ہو گا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مقابلہ کرلیں، قواعد کے مطابق تحریک 20 اکتوبرکو اسمبلی میں پیش ہو جائے گی۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رکن ظہور بلیدی نے کہا کہ 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے ہیں، جام کمال نے تحریک عدم اعتمام کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ان کا حق ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے رد عمل میں کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور اسپیکرغیر جانبدار رہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔