اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے حکومت کی پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز کی ایک مثالی فلاحی مملکت بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا پر مسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے خواب کو جلد شرمندہ تعبیر فرمائے۔
دریں اثناء صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل آرکائیوز بہتر اور جدید بنانے کے لیے PC-I کی منظوری دی گئی ہے۔