آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد قوم کو خوشخبری دیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

Raza Baqir

Raza Baqir

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد قوم کو جلد خوشخبری دیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں تعطل ختم کررہے ہیں لہٰذا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد قوم کو جلد خوشخبری دیں گے۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔