امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ریچل لیون نے ملکی تاریخ میں پہلے ٹرانس جینڈر فور اسٹار افسر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کے مطابق امریکا کے63 سالہ ڈاکٹر ریچل لیون نے ملکی تاریخ میں پہلے ٹرانس جینڈر فور اسٹار افسر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا اوراب وہ امریکی پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کے ایڈمرل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے حلف برداری کی تقریر کے دوران اس موقع کو “اہم” اور “تاریخی” قرار دیا ہے ۔
اس کے علاوہ سیکرٹری صحت زیویر بیکرا نے ڈاکٹر لیوین کی تقرری کو مساوات کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر لیوین ہارورڈ کالج اور ٹولین یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے اس سے قبل ماہر امراض اطفال کے طور پرامور انجام دیے ہیں۔