کھٹمنڈو (اصل میڈیا ڈیسک) نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ملک بھر میں 3 دن سے جاری شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا سامنا ہے۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 43 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر 30 افراد لاپتہ ہیں۔
محصور ہو جانے والے افراد کے لئے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
داراحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً 350 کلو میٹر مغرب میں واقع گاوں سیتی میں جاری موسلا دھا بارشوں کی وجہ سے، 2 دن سے سیلابی پانی میں گھِرے 60 افراد تک رسائی میں دشواریوں کا سامنا ہو رہا ہے۔
سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔