اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے لہٰذ اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔
مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائےگی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔
ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہےکہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔