پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخانات کرانے کا فیصلہ تھا اور شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومت کی سفارشات سے اتفاق نہیں کیا تھا، صوبائی حکومت سے حتمی شیڈول مانگا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حتمی شیڈول سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، جس کے تحت 15 دسمبر کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز اور 25 مارچ کو تحصیل کونسلز کے چیرمینز کا انتخاب کیا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت مکمل طورپر تیار ہے، کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔