کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی قدر میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 2 ڈالر منہگا ہوکر 1804 ڈالر فی اونس ہے۔