برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

Boris Johnson

Boris Johnson

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا جس میں کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن رپبلک، پیرو، پاناما اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اگر مستقبل میں کورونا وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آئیں تو ان ممالک کو دوبارہ شامل کیا جائے ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ نے تقریباً 5 ماہ تک پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے بعد باہر نکال دیا تھا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔