ٹی ایل پی کو کالعدم کرنے کی سمری وزارت داخلہ نے ہی بھیجی تھی: فواد چوہدری

Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نومبر 2020 میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیر اعظم کی مرضی سے ہوا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کا میٹنگ میں وہی مؤقف ہوتا ہے جس کا اظہار ہم نے عوام کے سامنے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سمری تو بھیجی ہی وزارت داخلہ نے تھی، کوئی کابینہ کے مشترکہ فیصلے سے کیسے ہٹ سکتا ہے؟

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نومبر 2020 میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیراعظم کی مرضی سے ہوا تھا، اگر وزرا ان کی مرضی کے بغیر فیصلہ کرتے تو وزیراعظم اس فیصلے کو مسترد کر دیتے۔