نائجیریا (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی افریقی ملک نائجیریا میں ہونے والے مسلح حملے میں 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق زامفارا شہر میں مسلح جتھوں کے خلاف جنگ کے لیے روانہ کردہ 20 سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلح حملہ کیا گیا۔ جس دوران یہ تمام اہلکار مارے گئے اور ان کی نعشوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔
نائجیرین سیکیورٹی و سول دفاعی ایجنسی کے زامفارا کے ترجمان امینو میری نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کو مزید فوجی روانہ کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب زامفارا محکمہ اطلاعات کے کمشنر نے بتایا ہے کہ شہر میں 3 سمتبر کو تمام تر خبر رسانی کے رابطے کو منقطع کیے ک جانے کے بعد 2 ہزار سے زائد مسلح جتھو ں کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔