دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا انتہائی خوفناک ہے جو مذاہب کے درمیان تصادم کا پیش خیمہ اور نفرت کا سبب بن سکتاہے اس لحاظ سے کینیڈا میں مسلم خاندان کاقتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے شاید مغرب میں اسلام دشمنی کیلئے دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے اس لئے اسلامو فوبیا کا شکار سن لیں مسلمانوںکی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے کیونکہ دین اسلام تمام مذاہب کا احترام اور ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،کینیڈا میں ہونے والاحملہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا واقعہ ہے، اقلیتوں کے تحفظ اور امن کے علمبرداروں کے ملک میں دہشتگردی انتہاپسندی کے واقعات سوالیہ نشان ہے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ کینیڈا کے بیشتر شہری اس خوف سے واقف نہیں ہیں جو نسل پرستی کے خدشات کا شکار کینیڈین مسلمان محسوس کرتے ہیں آپ ایک ایسی مسلمان خاتون سے بات کرتے ہیں جو کہ ایک بس سٹاپ پر کھڑی اس فکر میں ہوتی ہے کہ کوئی اس کے سر سے حجاب کھینچے گا یا اس کو نقصان پہنچائے گا تو وہ ا?پ کو یہی بتائے گی کہ اسلاموفوبیا حقیقت ہے۔
اگر آپ ان والدین سے بات کریں گے جو اپنے بچوں کو صرف اس خوف سے روایتی لباس نہیں پہننے دیتے کہ انہیں ہراساں کیا جائے گا’ وہ آپ کو بتائیں گے کہ نسل پرستی ایک حقیقت ہے۔ مقامی سماجی اور مذہبی تنظیموں کی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس واقعے کو ایک معمولی واقعہ نہ سمجھیں اور اس واقعے کو دہشتگردی کی واردات کے طور پر دیکھا جائے اور ملزم پر دہشگردی کی دفعات عائد کی جائیں۔ کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریوں میں مسلمان خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت پر پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ مسلمان خاندان کے اوپر کیا گیا دہشت گرد حملے کے متحرکات نفرت پر مبنی تھے جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔
اگر کوئی سوچتا ہے کہ اس ملک میں نسل پرستی اور نفرت کا کوئی وجود نہیں ہے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں: ہم ہسپتال میں زیر علاج بچے کو اس حملے کی کس طرح وضاحت دیں گے؟ ہم متاثرہ خاندانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اسلامو فوبیا حقیقت نہیں ہے؟۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ، لیکن اس رات مسلمان خاندان کبھی گھر نہیں جا سکا، ان کی زندگیاں ایک وحشیانہ، بزدلانہ اور تشدد پرمبنی رویے کی نذر ہوگئیں یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا اور بہت سے مسلمان کینیڈین خوفزدہ ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا کہ غلط بیانی اور آن لائن انتہا پسندی اور سیاست میں الزام تراشی کے وقت استعمال ہونے والے الفاظ اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ بیج کی مانند کام کرتے ہیں جو بدصورت وسیع رجحان کو بڑھاتے ہیں۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا بیان کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں کو ہر باشعور نے سراہا ہے دہشتگرد ٹرک ڈرائیور نے مسلم خاندان کو پلاننگ کرکے کینیڈا کی زمین پر ہی شہید کیا جس کی ہر سطح پر مذمت اور جنونی دہشتگرد کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،فلسطین اور کشمیر میں مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی اداروں کو انصاف کا پرچم بلند کرنا ہوگا جبکہ جنگ بندی کے باوجود بھی اسرائیل نے قبلہ اول بیت المقدس پر فائرنگ کرکے اپنی جنونیت اور بربریت دکھائی ہے بھارت بھی برصغیر کا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے ،بھارت نے مذہبی انتہا پسندی کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیاآج بھی گائے اسمگلنگ کرنے کے الزام میں مسلمان نوجوانوں کو قتل اورتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دشمن کی تمام حدیں بھارتی فوج نے پار کردی ہیں مگر انسانیت کے علمبرادر عصبیت کا چشمہ پہنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس کے اثرات پوری دنیا پر رونما ہو سکتے ہیں اس لئے قوام متحدہ اور او آئی سی کینیڈا میں مسلمانوں پر حملے عالمی سطح پرآواز بلند کریں ،بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دلانے کیلئے عالمی عدالت اور عالمی اداروں سے رابطے کئے جائیں بھارت کے برعکس پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی اورتحفظ حاصل ہے ،پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے ،دنیا پاکستان کو اپنے لئے ماڈل بنائے جہاں اقلیتوں کومکمل تحفظ اور آزادی ہے ۔ عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمہ اور عالمی صورت ِ حال کے پیش ِ نظر اورآئی سی اور اسلامی سربراہی کانفرنس کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرناہوںگی تاکہ دور ِحاضرکے چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔