ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی نے خطیب زادہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیرخارجہ کی ملاقاتوں کے پروگرام کو تبدیل کرنے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کی صحت اچھی ہے اور وہ قرنطینہ میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
دو روز قبل ایرانی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے باعث 128 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور مذکورہ عرصے کے دوران وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 126 ہو گئی جب کہ متاثرین کی تعداد 5,916,211 تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اسپتالوں میں 1,100 مریضوں کو علاج کے لیے بکنگ کی گئی۔ 4,000 سے زائد افراد انتہائی نگہداشت کے تحت استالون میں داخل ہیں۔
ایران میں کرونا کے سرکاری اعدادوشمار کا اعلان وزارت صحت کی جانب سے روزانہ کیا جاتا ہے۔ ایرانی میڈیکل سسٹم آرگنائزیشن کی جانب سے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ حقیقی اعدادوشمار سرکاری اعدادوشمار سے 3 سے 4 گنا زیادہ ہیں۔