کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہے کہ تمام سینیئرز اپنی صفوں سے حکومت مخالف افراد کو جلد نکالیں، کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کمانڈرز اور سینیئر اہلکاروں کے نام تحریری پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ہیبت اللہ اخونزادہ نے تحریک میں دراندازی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر اپنی صفوں کو صاف کریں، تمام سینیئرز اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنے والوں کو شناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔
ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کے نتائج کے دنیا اور آخر ت میں ذمہ دار تمام سینیئرز ہوں گے۔
طالبان امیر کا کہنا ہے کہ طالبان یونٹ کمانڈروں کو اپنے اہلکاروں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔