صدر ایردوان کی استنبول عمرانیہ میں ملت باغیچے کی افتتاحی تقرییب میں شرکت

 Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ترکی کو بدنام کرنے کی بہت سی مکروہ کوششوں اپنے واضح اور غیر لچکدار رویے سے ناکام بنادیا ہے۔

استنبول میں عمرانیہ میں ملت باغیچے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ملت باغیچے جس کا افتتاح کردیا گیا ہے میں کافی ہاؤسز، ، سائیکل اور پیدل چلنے کے راستے، بچوں کے کھیل کے میدان، پکنک کے علاقے، پھل ، سبزیوں کے باغات اور بہت سی دوسری خصوصیات موجود ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے اب تک 81 صوبوں میں 66 ملین مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ 404 ملت باغیچے ڈیزائن کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے ان میں سے 111 مکمل کر لیے ہیں اور انہیں خدمت کے لیے پیش کردیا ہے۔ ہمارا ہدف 2023 میں تمام 404 ملت باغات کو تیار کرکے عوام کی خدمت میں پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے بڑا منصوبہ اتاترک ہوائی اڈے کے علاقے میں تعمیر کیا جانے والا 7.7 ملین مربع میٹر ملت باغیچے ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کیا کہ ہم اتاترک ہوائی اڈے پر جو ملت باغیچے تعمیر کریں گے وہ دنیا کے چند گنے چنے پارکوں میں شامل ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ان کا فرض ہے کہ استنبول کی مادی اور روحانی دولت کو نشانہ بنانے والے ہر حملے کو ناکام بنادیا جائَ اور حملہ کرنے والوں کا نام و نشان تک مٹادیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو بدنام کرنے کی بہت سی مکروہ کوششوں اپنے واضح اور غیر لچکدار رویے سے ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، پیداوار اور روزگار کے ہدف کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں سے یورپ اور دنیا حیران ہے۔ہمارے ترقی دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔

دنیا میں موسمیاتی بحران کا ذکر کرتے ہوئےصدر ایردوان نے کہا کہ “ایک ایسے وقت میں جب دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہے، ہم نے سبز ترقیاتی انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا اور مربوط روڈ میپ بنایا ہے۔