ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ”مجھے یقین ہے کہ جب دنیا اور ہمارے ملک کو خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے یہ منصوبہ اس وقت بہت معنی خیز اور اہم ہے۔‘‘
صدر ایردوان نے ماردین میں الیسو پروفیسر ڈاکٹر ویسل ایراولو ڈیم اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ الیسو بیراج پانی اور توانائی کی سرمایہ کاری کے علاوہ، ایک جہت بھی رکھتا ہے جو ثقافتی تبدیلی فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے آبی وسائل کو ختم ہونے کی حد تک پہنچنے سے پہلے ان کی حفاظت کرنا، ان کا موثر استعمال کرنا اور ان کا صحیح طریقے سے انتظام کرنا ایک انتخاب نہیں ضرورت بن چکا۔