لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے، ہر چیز خفیہ ہے لہٰذا حکومت بتائے کیا معاہدہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکلنے پرمشاورت سے جواب دیں گے۔
صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر لیگی صدر نے کہا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے، کیا مذاکرات اور معاہدہ ہوا۔
صحافی کے سوال پر کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے پر کیا کہیں گے؟ شہباز شریف نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاریں کریں گے۔