عالمی بینک نے افغانستان کی امداد کو بحال کرنے کے امکان کو رد کر دیا

Afghan

Afghan

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی بینک نے افغانستان کی معطل کی گئی امداد کو بحال کرنے کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے پیر کو کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد اگست کے آخر میں معطل کی گئی مالی امداد کو دوبارہ شروع کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا تصور نہیں کر سکتے۔

اس کے علاوہ طالبان کو افغانستان کے 9 ارب ڈالرز کے ذخائر کی رسائی بھی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2002 کے بعد عالمی بینک کے افغانستان میں 5.3 ارب ڈالرز کے کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے۔

یاد رہے کہ عالمی بینک نےطالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی امداد روک دی تھی جبکہ آئی ایم ایف بھی افغانستان کی امداد معطل کرچکا ہے۔