خیبرپختونخوا میں سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی ترسیل شروع

Sugar

Sugar

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں عوام کو سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی پہلی کھیپ مردان اور بنوں میں ڈیلروں کو فراہم کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں مردان اور بنوں کی مارکیٹس میں رعایتی نرخ پرچینی شہریوں کو دستیاب ہے۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ چند گھنٹوں میں رعایتی چینی ڈسٹرکٹ پشاور بھی پہنچا دی جائے گی اور اسی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں بھی رعایتی نرخ پر چینی بھیج دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ عاطف خان کا کہنا ہے کہ شہری چینی 90 روپے فی کلوگرام کے حساب سے خرید سکیں گے، ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی پر کھڑی نظر رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن میں تیزی لائے۔