اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 566 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 8 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 114 ہوچکی ہے جن میں سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 590 ہے۔
گزشتہ روز ملک میں مزید 8 افراد اس وبا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 28 ہزار 566 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 958 ہے جن میں سے ایک ہزار 167 کی حالت تشویشناک ہے۔