اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 637 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48882 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28575 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78ہزار 751 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23270 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 316 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 906 ہو گئی ہے۔