سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا جس کے لیے جلد ہی ایک نیا مکالماتی مرحلہ شروع ہو سکتا ہے۔
فیصل بن فرحان نے فرانس 24 چینل پر بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پہلے بھی چار بار مذاکرات ہو چکے ہیں جس میں پیش رفت کا سلسلہ برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں ایران سے دوبارہ مکالمت کا آغاز ہو سکتا ہے۔