ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت سازشی عناصر کے باوجود عالمی سطح پر بڑھتی جا رہی ہے۔
صدر ایردوان نے اسنتبول کنونشن سینٹر میں میمور سین یونین کے پروگرام سے خطاب میں کہا کہ اس وقت ترکی مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیاروں کا حامل ہے جن میں مزید اضافہ ہو رہا ہے،ہماری دفاعی صنعت عالمی سازشی عناصر کے ہتھکنڈوں کے باوجود خود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو موثر و جدید تہذیبوں کی سطح پر لے جانے کے لیے ہماری حکومت انتھک کوششیں کر رہی ہے۔