اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 240 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32466 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 240 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 6 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28612 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 79ہزار 876 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22791 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 298 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار 473 ہو گئی ہے۔