صوابی میں لاپتہ ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش برآمد

Swabi

Swabi

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوابی پولیس کے سپاہی کی لاش گجو خان میرہ سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کانسٹیبل فضل اکبر صوابی ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔ مقتول گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھے اور اسماعیلہ گاؤں کے رہائشی تھے۔ ان کی لاش پولیس تھانہ زیدہ کی حدود میں ملی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے قتل میں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔