کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلستان جوہر میں گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں نامعلوم افراد نے دروازے پر دستک دی اور جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
دوسری جانب جیو نیوز نے اہل خانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کردیا جب کہ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔