پنجاب، ڈومیسائل ختم، شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور ہو گا

Government of Punjab

Government of Punjab

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ، شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا، جلد نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا ہے۔

شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا۔ ڈومیسائل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجرا 1951 میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا۔