کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ ہونا ہی نہیں چاہیئے۔ مجھے جیل میں ڈالنے کا مقصد سیاست سے آؤٹ کرنا تھا۔
جیل سے رہائی کے بعد پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکومت کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجیں گے۔ اگر میڈیا کو مکمل آزاد کردیا جائے تو یہ ملک جنت بن جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سیاست کا رُخ بدلنے میں عدلیہ سمیت تمام اداروں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ اگر میں جیل میں نہ ہوتا تو پی ڈی ایم اتحاد کو ٹوٹنے نہ دیتا۔
دلچسپ سوال و جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شب7بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔