سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر ضرور نظرثانی کرنی چاہیے: جہانگیر ترین

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر ضرور نظرثانی کرنا چاہیے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کاحق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ 5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور الیکشن لڑتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ 20 دن پہلے معلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہو رہی ہے لیکن ایکشن نہیں ہوا۔