ترکی کی شعبہ تعلیم میں پیش رفت گرانقدر ہے، صدر رجب طیب ایردوان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی شعبہ تعلیم میں ترقی یافتہ ممالک کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

صدر ایردوان نے وزارت تعلیم کے زیر اہتمام تیار کردہ’’ ترکی میں تعلیم کے بیس سال :2000۔2019‘‘ نامی کتاب کے پیش لفظ کو تحریر کیا۔

بر سرِ اقتدار پر آنے کے دن سے تعلیمی نظام کو جمہوری ماحول سے ہمکنار کرنے سمیت تمام تر متعلقہ شعبہ جات میں بہتری کے مواقع پیدا کرنے کی وسیع پیمانے پر جدوجہد کرنے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ہم نے شعبہ تعلیم کے لیے سب سے زیادہ رقوم مختص کی ہیں۔

اس دائرہ کار میں تاریخِ جمہوریہ میں مثال نہ ملنے والے اقدامات اٹھانے پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ ’’ ترکی نے گزشتہ برسوں میں تعلیم کے تمام تر شعبوں میں بہتری لائی ہے۔ اس سے بھی اہم ہم نے تعلیمی معیار کو بڑھایا ہے۔

اب ترکی او ای سی ڈی ممالک سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ رقابت کر سکنے کی سطح سے ہمکنار ہو چکا ہے۔ ہم فطری طور پر ترکی کے مزید ترقی کرنے کی آرزو رکھتے ہیں اور شعبہ تعلیم سے مزید توقعات وابستہ کرنے پر مجبور ہیں۔