پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خزانہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقہ خزانہ میں تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔