پی ٹی آئی خیبر پختون خوا میں بلدیاتی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

PTI

PTI

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہشام انعام اللہ نے لکی مروت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات اٹھا دیے۔

ہشام انعام اللہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی محمود خان، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کو خط لکھ دیے۔

ہشام انعام اللہ نے کہا کہ میرے ضلع میں غیر متعلقہ افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے، اور مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر ان لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو میرے مخالفین ہیں۔

ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بغیر مخالف امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، پارٹی قیادت ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹس لے۔