امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونگے
Posted on November 25, 2021 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Taliban
دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ اور افغان طالبان کے مابین تعطل کی شکار مکالمت اگلے ہفتے سے دوبارہ قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ،فی الحال ان مذاکرات میں طالبان کے ساتھ قومی اہمیت کے کئی امور پر بات چیت کے لیے دو ہفتے کا وقت رکھا گیا ہے۔
ان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران اور اس کے ممکنہ حل کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔
دوحہ مذاکرات کے اس نئے دور میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب تھامس ویسٹ کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com