برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین برطانوی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی حکام مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ حیرت زدہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو روکنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشتی کا حادثہ ایک سانحہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مجرمانہ اسمگلروں کا شکار تھے۔
دوسری جانب مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب سے اس نے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا ہے تب سے یہ سمندری حدود میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔