حیات آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر گزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر شہید ہو گئے۔دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حیات آباد مقابلے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔