روس میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہلاکتیں 50 سے تجاوز کر گئیں

Rescue

Rescue

سائبیریا (اصل میڈیا ڈیسک) روس میں گزشتہ روز کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سائبیریا میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس لیکیج کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے اور تازہ ترین سانحے کو سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس میں کوئلے کی کان کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں پیش آنے والے واقعے میں 6 ریسکیو ورکرز بھی ہلاک ہوئے، ریسکیو ورکرز کان میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

ریجنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناکافی انتظامات کے شبہے میں کان کے مالک سمیت تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔