چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے ماہ اکتوبر میں اندرون ملک سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے نئے واقعات پر حال ہی کنٹرول قائم کیا ہے تو یانگزی ڈیلٹا کے اطراف میں واقع تین شہروں میں ایک نئی وبا منظر عام پر آئی ہے۔
مقامی حکومت کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کل صبح شنگھائی میں 3 خواتین سہیلیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، خواتین کے قریبی رابطے میں ہونے والے 2 مزید افراد صوبہ سیسانگ کے شہر ہانگ چو میں اور 1 شخص سوکو شہر میں تھا۔ جن میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
یہ بتایا گیا ہے کہ خواتین گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہینگکو سے اپنے دو مرد دوستوں کے ساتھ سوکو میں رات کے کھانے پر ملی تھیں، اور اسی شہر میں گروپ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے ایک اور شخص کو کووڈ-19 پایا گیا تھا۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گا کیونکہ ان کیسز پر فائلیشن سٹڈی جاری ہے جن کی اصل کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔