چٹاگانگ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق نے اپنے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنالی۔
پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چٹاگانگ میں جاری ہے جس میں بنگلادیش کی ٹیم 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیں جب کہ بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے سنچری اسکور کی اور مشفیق الرحیم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔
پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز انتہائی پر اعتماد انداز میں کیا جس میں دونوں اوپنرز نے بہترین شراکت داری کی اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔
قومی ٹیم میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے 154 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔