کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدنی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
حریم شاہ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ، اعلیٰ شخصیات تک رسائی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جب ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنی فین فالوونگ ہوجائے گی، ابتدا میں تنقید بھی بہت ہوئی لیکن اتنی ہی کامیابی بھی ملی اور درحقیقت ایسا ہی ہے کہ جتنی تنقید ہوتی ہے اتنی ہی کامیابی بھی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیسہ انسان کو قسمت سے ملتا ہے، ٹک ٹاک بنیادی طور پر ٹک ٹاکرز کو پیسے نہیں دیتا لیکن اس کے ذریعے بہت سی کمپنیاں ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرلیتی ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک دبئی کی کمپنی نے دبئی بلایا جس کے بعدوہ اس کمپنی کی ایمبیسڈر بن گئیں اور پہلی تنخواہ 6 لاکھ ملی، اس دوران بہت سے ملکوں کے دورے کیےتاہم اپنے ذاتی خرچے پر بہت کم ملکوں کے دورے کیے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ان کا حالیہ اکاؤنٹ تیسرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جس پر 6 ملین فالوورز ہیں، پہلے 2 اکاؤنٹ مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بند کردیے گئے تھے۔
دوران شو میزبان نے حریم سے ان کے شاہانہ طرز زندگی سے متعلق بھی سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک ٹک ٹاک نے کوئی معاوضہ نہیں دیا تاہم ٹک ٹاک کی بدولت حال ہی میں اسنیک ویڈیوز اور لائیکی نے اپنے پلیٹ فارم پر آنے کی پیشکش کی اس سلسلے میں ہمیں 4 لاکھ 85 ہزار کے چیک دیے گئے اور کہا گیا کہ ہم ان کے پلیٹ فارمز پر آکر ان کے لیے ویڈیوز بنائیں لیکن ا ب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی پیسے نہیں دیے گئے۔