اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں کتنی بار ڈک پر آؤٹ ہوئے؟

Azhar Ali

Azhar Ali

چٹاگانگ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی تاج الاسلام کی گیند پر گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں، سابق کپتان اب تک 17 بار ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

ریڈ بال کرکٹ میں بغیر کوئی رن بنائے سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ ہونے والوں میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن ہیں جو 210 اننگز میں 20 بار صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

اس فہرست میں سری لنکا کے مارون اتاپتو کا دوسرا نمبر ہے جو 143 اننگز میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی بھی 17 بار بغیر کسی رن کے آؤٹ ہو چکے ہیں تاہم ان کی اننگز کی تعداد 156 ہے۔

خیال رہے کہ چٹاگانگ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔