لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کے روز صبح کے اوقات میں فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی 12ویں نمبر موجود تھا۔
لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے آج تیسرے روز بھی اسکول بند رہیں گے جب کہ نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالا اور بہاولپور میں بھی فضائی آلودگی کازور دیکھا جا رہا ہے، پنجاب میں فضائی آلودگی جوں کی توں ہے تاہم اس کے باوجود بھی فصلوں کی باقیات جلانے ، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی چمنیوں سے پھیلنے والا دھواں روکا نہ جاسکا ہے۔