کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز نہیں روک سکتا: سابق سیکرٹری کنور دلشاد

Kanwar Dilshad

Kanwar Dilshad

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا مجاز نہیں ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ فنڈز روکے جانے پر الیکشن کمیشن توہین کا کیس کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 220 کے تحت وزارت خزانہ سے فنڈز حاصل کرلے گا، جب آئین نے اختیار دیا ہے تو حکومت فنڈز کیسے روکے گی ، یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔

گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر انتخابات ہونے پر ہی الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم کا استعمال ضروری ہے، صرف ای وی ایم پر ہونے والے الیکشن کی فنڈنگ ہو سکے گی۔